فلور ملز کی ہڑتال، تندور مالکان نے تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Share:
Spread the love

فلور ملز کی ہڑتال سے آٹے اور میدے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔فلور ملز کی ہڑتال کے باعث تندور مالکان بھی پریشان ہیں۔ دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہڑتال سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلورملزکی ہڑتال سےبحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، صورتحال برقرار رہی تو تندور بند کرنے پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے