تازہ ترین

عید الفطر پر نئے نوٹوں کی فراہمی جاری، اسٹیٹ بینک نے افواہوں کو مسترد کردیا!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر 2025 کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

 

اپنے وضاحتی بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہ اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ فراہم کر رہا ہے۔ اب تک ملک بھر میں 17 ہزار برانچوں کو 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں، تاکہ عوام کو بآسانی دستیاب ہوں۔

 

اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم نیٹ ورک کی بلاتعطل سروس کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، جبکہ کیش مانیٹرنگ ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں تاکہ نئے نوٹوں کی موثر تقسیم ممکن بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے