عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا: ماہر قانون اشتر اوصاف

Spread the love

ماہر قانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہا کہ کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعویٰ بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے، معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ماہر قانون عابد زبیری نے اس حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ناانصافی روک دی اور درست فیصلہ دیا جب کہ سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کو درست کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے