(اُردو ایکسپریس) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر اور 2011 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن، ظہیر خان نے اپنے پسندیدہ پانچ ون ڈے باؤلرز کا انتخاب کر لیا، جہاں حیران کن طور پر جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بنی۔
اپنی فہرست میں انہوں نے پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس، آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ، سری لنکا کے چمندا واس، اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کو شامل کیا۔
ایک انٹرویو میں ظہیر خان نے وسیم اکرم کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے انہیں "ون ڈے فارمیٹ کا بادشاہ” قرار دیا اور ان کی شاندار یارکرز کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ ظہیر خان نے 2000 سے 2014 تک بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اور 2011 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، اگرچہ فائنل میں وہ آسٹریلیا کے خلاف زیادہ رنز دے بیٹھے۔