صدر بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی، ووٹوں کی پیٹی کو ’لڑائی کا ڈبا‘ بنا ڈالا

Spread the love

امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان کے پھسلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق امریکی صدر اور انتخابی دوڑ میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز حملے کے بعد جب قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے انہوں نے خطاب کیا تب بھی زبان پھسل گئی۔صدر بائیڈن پر صورتِ حال کا دباؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ٹرمپ پر حملے کے بعد کے خطاب میں انہوں نے گھبراہٹ یا بے دھیانی میں ballot box کو battle box کہہ دیا۔صدر بائیڈن نے خطاب میں کہا کہ تشدد سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ اگر معاملات کو درست کرنا ہے تو رائے دہی کا طریقہ ہی اختیار کرنا پڑے۔ اِس مرحلے وہ ووٹوں کے ڈبے کو لڑائی کا ڈبا کہ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے