کرائم

صحافی پر بھتہ وصولی کا مقدمہ، ایف آئ آر درج

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کراچی اورنگی ٹائون تھانے میں صحافی پر بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئ آر کے مطابق محمد ہارون ولد محمد حلیم جو ایک پرائیویٹ ملازم ہے ، اس نے پولیس کو بتایا کہ شاہد نامی شخص جو خود کو صحافی بتاتا ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں لگا کر لوگوں کو بلیل میل کرتا ہے اور ان سے رقم بٹورتا ہے۔

اس نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائ عبدالحمید کی مرغی کے گوشت کی چھوٹی سی دکان ہے ، شاہد ایک سال سے اس سے اپنے ساتھیوں سمیت بلیک میل کرکے دوہزار روپے ہفتہ وار وصول کرتا تھا اور ابھی شاہد نے بھتہ کی رقم بڑھاکر بیس 20000 ہزار روپے ہفتہ طلب کرنے لگا ، جس پر میرے بھائ نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں اتنی رقم نہیں دے سکتا ۔

اور میرے بھائ تمام صورتحال سے مجھے آگاہ کیا ۔

جس پر میں نے شاہد کو کہا کہ تم کیوں رقم طلب کررہےہو؟ جس پر شاہد نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جس پر میں نے شاہد کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی ۔

جب شاہد کو درخواست کا پتاچلا تو وہ رات ساڑھے بارہ بجے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ شاہد اپنے تین ساتھیوں سمیت آیا اور مجھ پر پستول تان لیا اور کہا کہ اگر تیرے بھائ نے بھتہ نا دیا تو اگلی بار آکر تمہہں جان سے ماردوں گا ،اور یہ لوگ مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے