صحافی ارشد شریف کے قتل کی آج نہیں تو 10 سال بعد تحقیقات ہونی تو ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Spread the love

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی آج نہیں تو 10 سال بعد تحقیقات ہونی تو ہیں۔ صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ حکومت کا کمیشن تشکیل کے حوالے سے کیا مؤقف ہے؟ یہاں کا جو معاملہ ہے اس سے متعلق کیا کمیشن بن سکتا ہے؟ کمیشن وفاقی حکومت نے بنانا ہے اس سے متعلق بتائیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے کمیشن کا معاملہ بھی تھا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس حوالے سے کیا قباحت ہے؟ اس کی تحقیقات تو ہونی چاہیے، آج نہیں تو 10 سال بعد تحقیقات ہونی تو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے