پاکستان

شہدائے کربلا کے چہلم پر سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

Spread the love

سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔سندھ حکومت کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے چہلم کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے