کھیل

سٹار کھلاڑیوں کے بغیر آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئ ہے

 

 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔

 

اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔

 

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہےجس میں پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی پھر 25 فروری کو جنوبی افریقہ اور 28 فروری کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے