سرجری کی بات سمجھ نہیں آئی، کیا تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کرینگے؟ حسن علی کا سوال

Spread the love

قومی کرکٹر حسن علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ‘ٹیم کی سرجری’ سے متعلق دیے گئے بیان پر بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی نجی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ چیئرمین نے سرجری کا ذکر کس تناظر میں کیا، کیا وہ تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کریں گے؟ جو کہ ممکن نہیں۔ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسے بیک اپ نہیں ہیں کہ ہم تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر سکیں، علم نہیں کہ سرجری کیا ہوگی لیکن چیزیں بالکل درست ہونی چاہئیں اور کرکٹ کی بہتری کے لیے ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے