(اُردو ایکسپریس)
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پرفائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
نجی ٹکے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ بولان کے قریب ٹریک پر دھماکا ہوگیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی،لیویز ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، نامعلوم افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج صبح 9بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی،جعفر ایکسپریس 9بوگیوں پر مشتمل ہے،400سے زائد مسافر سوار ہیں۔