(اُردو ایکسپریس) نجی ٹی وی چینل کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے ایک اور اہم رہنما، صدر آئی پی پی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، جس میں انہیں باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس نے 9 مئی کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم اب وہ ایک بار پھر اپنی سیاسی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔