(اُردو ایکسپریس) اداکارہ زویا ناصر نے حالیہ پوڈکاسٹ میں دلچسپ اور بے باک گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق ایک مزاحیہ بات بھی کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں شادی کرنی ہے تو یا تو انہیں اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے گا یا پھر فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں جانا ہوگا۔
پوڈکاسٹ میں انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے والد، مشہور فلم ساز ناصر ادیب، بعض اوقات پوڈکاسٹس میں متنازع باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ پوڈکاسٹ میں دی گئی باتیں محدود رہیں گی، لیکن سوشل میڈیا کی طاقت کے باعث وہ وائرل ہوجاتی ہیں، اس لیے بولتے وقت احتیاط ضروری ہے۔
زویا نے مزید بتایا کہ مداح جب ان سے ملتے ہیں تو اکثر یہ کہتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں، جس پر انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ تعریف ہے یا تنقید۔
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زویا ناصر کو اپنے شو میں بلائیں، جس پر اداکارہ نے بھی اتفاق کرتے ہوئے اپیل کی کہ انہیں ’جیتو پاکستان‘ کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے والد ناصر ادیب کی طرح نہیں، جنہیں فہد مصطفیٰ زیادہ پسند نہیں کرتے۔