(اُردو ایکسپریس) "ریاستی مشینری اور عوامی ٹیکس کا بے رحمانہ استعمال: سیاست کاروبار بن گئی، عوام کا خون چوسنے والے حکمران بے نقاب”
پاکستان میں سیاست ایک کاروبار بن چکی ہے، جہاں سیاستدان اور بیوروکریٹ عوامی ٹیکس اور ریاستی مشینری کا بے جا استعمال کرتے ہیں۔ یہ حکمران طبقہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے ساتھ جیتا ہے، جس کا واحد مقصد عوام کا خون چوستے رہنا اور اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینا ہے۔
بچپن سے پروٹوکول اور طاقت کی گود میں پلنے والے یہ سیاستدان اقتدار میں آکر صرف اپنے بزنس کو دوام بخشتے ہیں یا پھر حکومتی عیش و عشرت کے مزے لوٹتے ہیں۔ عوامی مسائل، مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ، جو تعلیم، صحت اور ترقی پر لگنا چاہیے، وہ ان کے پروٹوکول، محل نما گھروں اور بیرونی دوروں پر خرچ ہو رہا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا انہیں کبھی عوام کی حالت زار پر رحم آئے گا؟ یا پھر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا؟