بزنس

حکومت کا ’بلیو اکانومی‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور

Spread the love

حکومت نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ’بلیو اکانومی‘ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور کرنے شروع کر دیا۔’بلیو اکانومی‘ کے ذریعے معاشی ترقی کے لیے کراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024ء کا انعقاد کیا جائے گا۔’بلیو اکانومی‘ اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے۔عالمی ’بلیو اکانومی‘ میں پاکستان کا صرف 0.25 فیصد حصہ ہے جو عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔ماہی گیری کے روایتی طریقوں کا استعمال، غیرقانونی ماہی گیری ’بلیو اکانومی‘ کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پاکستان نے میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک ڈنمارک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے