دنیا

حسینہ کیلئے پیغام واضح تھا اب ان کو فوج کی حمایت حاصل نہیں رہی، فوجی اہلکار

Spread the love

بنگلہ دیش فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کیلئے پیغام واضح تھا اب ان کو فوج کی حمایت حاصل نہیں رہی۔غیرملکی خبر ایجنسی نے بنگلادیش کی فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران سے بات چیت کی ہے۔بنگلادیش کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور فوجی افسران نے شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے سے ایک دن قبل میٹنگ کی، فوج نے طلبہ احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کے استعمال سے انکار کردیا تھا۔بنگلادیشی فوجی اہلکار نے بتایا کہ مظاہروں کے پھیلنے اور زیادہ اموات نے فوج کیلئے شیخ حسینہ کی حمایت کو مشکل بنایا۔بنگلادیشی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے کہا کہ فوجیوں کے اندر بہت بے چینی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے