تازہ ترین دنیا

جعلی نوکریوں کا جھانسہ، 300 شہری انسانی اسمگلنگ کا شکار!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) انڈیا نے تقریباً 300 شہریوں کو وطن واپس پہنچا دیا ہے، جنہیں جعلی ملازمتوں کا جھانسہ دے کر میانمار اور تھائی لینڈ سمیت جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک میں دھوکے سے بلایا گیا تھا۔ انڈین وزارت خارجہ کے مطابق، یہ افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں زبردستی ملوث کیے جا رہے تھے، تاہم مقامی حکام اور سفارت خانوں کی مدد سے انہیں بازیاب کرایا گیا۔

حالیہ مہینوں میں تھائی لینڈ، میانمار، اور کمبوڈیا میں انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران ہزاروں غیرملکیوں کو آزاد کرایا گیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، دھوکہ دہی کے ان نیٹ ورکس کے ذریعے گینگ ہر سال اربوں ڈالر کماتے ہیں۔ انڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت کے مواقع کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ ایسے خطرات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے