تازہ ترین شوبز

جان ابراہم کے فٹنس کا راز! 35 سال سے چینی نہیں کھائی، جِم کبھی مِس نہیں کیا!

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اپنی فٹنس اور ڈسپلن کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 35 سالوں سے چینی کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور کبھی بھی اپنا جِم سیشن مِس نہیں کیا۔

ہالی ووڈ رپورٹر سے گفتگو کے دوران جان نے کہا کہ ان کے لیے جسم ایک مندر کی مانند ہے اور اس کی دیکھ بھال ان کا حقیقی مذہب ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ میگرین کے مسئلے کا شکار ہیں، مگر اس کے باوجود وہ اپنی ورک آؤٹ روٹین میں نرمی تو کرتے ہیں، لیکن جِم چھوڑتے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے