تازہ ترین شوبز

تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے راہیں جدا کرلیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

مشہور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما نے حال ہی میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کیں، تاہم وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

علیحدگی کی وجہ دونوں کے مصروف شیڈول بتائے جا رہے ہیں، جس کے باعث وہ اپنے تعلق کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔ تمنا اور وجے 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ ماہ قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ دونوں کو مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے ان کے تعلقات کی تصدیق ہوتی تھی۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں خبریں آئی تھیں کہ یہ جوڑی شادی کے لیے گھر کی تلاش میں مصروف ہے، اور 2025 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم، حالیہ علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے