تازہ ترین دلچسپ و عجیب

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں نہیں آتی؟ اصل وجہ سامنے آگئ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وکرانت گپتا کا انکشاف: بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ سیکیورٹی نہیں!”

 

بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

 

ایک انٹرویو میں وکرانت گپتا نے کہا کہ وہ خود پاکستان آئے اور محفوظ ہیں، کیونکہ وہ ایک فرد کی حیثیت سے یہاں موجود ہیں۔ لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے نہ آنے کی وجہ صرف سیکیورٹی نہیں ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوئے، اور ان کو بہتر کرنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

وکرانت گپتا نے واضح کیا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے، تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات ہیں، نہ کہ سیکیورٹی مسائل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے