بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق، 2 نے چھپ کر جان بچائی

Spread the love

خیبر پختوں خوا کے ضلع صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔صوابی پولیس کے مطابق بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، 1 بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول بہنوں کی والدہ انتقال کر چکی ہیں، جبکہ والد ساتھ میں رہتے ہیں، مقتول بہنوں کا 1 بھائی دبئی میں بھی مقیم ہے۔صوابی پولیس نےیہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا خان اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے