(اُردو ایکسپریس) ملتان کے علاقے بستی ملوک میں خواتین کالج کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، جو بستی ملوک کا رہائشی ہے۔
شہریوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثالی قدم ہے جو معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔ ایس ایچ او بابر شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزم کا "سافٹ ویئر اپڈیٹ” کر دیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
سی پی او ملتان نے واضح کیا کہ خواتین کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، ملزم شاہ زیب نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نہیں بنائے گا۔