تازہ ترین کھیل

بابر اعظم کی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر والد کا دو ٹوک پیغام!

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد، اعظم صدیقی، نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بھرپور ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے اسے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ تھے اور وہ قومی ٹیم میں واپسی کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

 

اعظم صدیقی نے سابق کرکٹرز پر بے جا تنقید کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر بابر نے جواب دیا تو شاید وہ اسے برداشت نہ کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بابر کے پہلے کوچ اور مینٹور ہیں، اس لیے کسی کو انہیں سکھانے کی ضرورت نہیں۔

کرکٹ کے شوقین ابوذر مشتاق نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور بابر جیسے باصلاحیت بیٹر کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے۔ کرکٹ فینز بھی امید کر رہے ہیں کہ بابر اعظم جلد زبردست کم بیک کریں گے اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے