ایم کیو ایم سنجیدہ ہوتی تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا: منعم ظفر

Spread the love

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اگر کراچی کے لیے سنجیدہ ہوتی تو اس شہر کا یہ حال نہ ہوتا، 35 سال میں ایم کیو ایم نے صرف اقتدار کے مزے لیے ہیں۔ادارۂ نورِ حق کراچی میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا ہے کہ ہر جگہ ایم کیو ایم حصے دار بن جاتی ہے، نیچے سے اوپر تک کرپشن کا بازار گرم ہے تو اس میں یہی سب شامل ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بارانِ رحمت برس رہی ہے، کراچی میں زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں برسات کے دوران نکاسی کا کوئی نظام نہیں، کراچی کے چھوٹے بڑے برساتی نالے کچرے سے بھرے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے