(اُردو ایکسپریس)امریکہ نے اپنی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ممالک کو تین کیٹیگریز Red، Orange، اور Yellow میں تقسیم کیا گیا ہے۔
Red کیٹیگری
اس کیٹیگری میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے، یعنی ان ممالک کے شہری امریکہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ افغانستان، ایران، شمالی کوریا، لیبیا، اور سوڈان جیسے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔
Orange کیٹیگری
اس کیٹیگری میں وہ ممالک شامل ہیں جن کے شہریوں کو پہلے سے جاری شدہ ویزے پر ہی امریکہ آنے کی اجازت ہوگی، تاہم نئے ویزوں کے اجرا پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں اور اگر ویزے جاری کیے بھی گئے تو ان کی تعداد انتہائی محدود ہوگی۔ پاکستان کو بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو کہ پاکستان کے لیے ایک باعثِ تشویش امر ہے۔ اس کیٹیگری میں دیگر ممالک جیسے کہ روس، سوڈان، میانمار، بیلاروس، اور ترکمانستان بھی شامل ہیں۔
Yellow کیٹیگری
اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے شہریوں کے ویزا کیسز کو 60 دن کے اندر جانچا جائے گا کہ انہیں ویزا دیا جائے گا یا نہیں۔ اس فہرست میں زمبابوے، کمبوڈیا، کیمرون، اور مالی جیسے ممالک شامل ہیں۔
یہ پالیسی پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اسے ان ممالک کی فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں جمہوریت اور استحکام کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ حیران کن طور پر، بھارت کو کسی بھی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتی اور اقتصادی محاذ پر بھارت کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔
یہ ویزا پالیسی پاکستان کے لیے نہ صرف سفری مشکلات پیدا کرے گی بلکہ عالمی سطح پر اس کے تشخص پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔