دنیا

امریکا کی پی ٹی آئی مظاہرین سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار پر پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں جاری احتجاج پر کیے جانے والے سوال پر میتھیو ملر نے کہا وہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پر امن مظاہرہ کریں اور تشدد سے گریز کریں، پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کا بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستانی قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں، قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے۔

میتھیو ملر نے مزیدکہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی، تاہم ابھی معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ رات گئے شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے