(اُردو ایکسپریس) قومی اوپنر نے جم ٹیسٹ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرلئے، ذرائع
قومی کرکٹر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔ سلیکشن کمیٹی نے اوپنر سے رابطہ کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔قومی کرکٹر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ گزشتہ ہفتے ایل سی سی اے گرائونڈ میں دیا، فٹنس ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشن کوچز نے لیا۔
ذرائع کے مطابق امام الحق نے 2کلو میٹر رننگ کا فاصلہ مقررہ وقت پر طے کرلیا، قومی اوپنر نے جم ٹیسٹ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرلئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے قومی اوپنر امام الحق کا فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد رابطہ کیا، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کو پہلا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا۔