پاکستان

افغان سفارتخانے کی وضاحت مسترد، قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کیخلاف ہے: پاکستان

Spread the love

پاکستان نے افغان قونصلر جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر افغانستان کے سفارت خانے کی وضاحت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا لبنان میں حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دھماکوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر لبنانی حکومت اور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا غزہ میں اسکول پر اسرائیلی دہشتگرد حملے کی بھی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے