افغانوں کی پاکستانی بیویاں دُہری شہریت رکھ سکتی ہیں، پشاور ہائی کورٹ

Spread the love

پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ افغان باشندوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین دُہری شہریت کی حقدار ہیں۔ اگر وہ افغان سٹیزن کارڈ یا پروف آف رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہوں تب بھی پاکستانی شہریت پر اُن کا حق برقرار رہتا ہے۔ایک انگریزی اخبار کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی والدین کے ایسے بچے جو 21 سال سے کم عمر ہیں، 21 سال کے ہونے تک افغانستان اور پاکستان دونوں کی شہریت رکھ سکتے ہیں۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے یہ تاریخی رولنگ افغان اور پاکستانی باشندوں کی طرف سے دائر کی گئی 65 درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے دی۔ فاضل عدالت نے اے سی سی اور پی اور آر کے ریکارڈز میں نام ہونے کی بنیاد پر پاکستانی خواتین کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا عمل بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اِسی طور 21 سال سے کم عمر والوں کے لیے ب فارم دینے سے انکار کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے