پاکستان

اطلاع ملی ہے اسلام آباد میں جلسہ گاہ جگہ تبدیل کی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

Spread the love

وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی ہے اسلام آباد میں جلسہ گاہ کی جگہ بدل دی گئی ہے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جگہ بدلنے کے بعد ہمارا جلسے کا سامان ترنول تھانے لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سامان واپس کرو، ورنہ آکر سامان بھی لگالوں گا اور جلسہ بھی کرلوں گا، یہ اپنی دی ہوئی این او سی کے بعد ڈرامے کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ترنول تھانے والوں کو حکم دینے والے سن لیں کہ میں ترنول تھانے سامان لینےجاوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اجازت دو یا نہ دو جلسہ ہوگا، کنٹینر اور ساونڈ لے کر آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے