پاکستان

اسکول کے قریب دھماکا ، پولیس اہلکار اور 3 بچے جاں بحق ، 15 زخمی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکہ میں پولیس کی گاڑی تباہ ہو گئی

جبکہ چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصال پہنچا ، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی، پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول کی وین بھی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے