(اردو ایکسپریس) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام سید عیسیٰ امان رکھا گیا ہے۔
اداکارہ نے شوہر اور نومولود بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہمارا ننھا شہزادہ ایک ہفتہ قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا اور ہماری زندگی مزید خوبصورت ہوگئی۔ کم وقت میں ہی اس نے ہمیں اپنا دیوانہ بنا دیا!”
مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔