(اُردو ایکسپریس) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز دوبارہ پوسٹ نہ کی جائیں۔ اداکار کی جانب سے یہ اپیل ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی غرض سے کی گئی ہے۔
مداحوں اور میڈیا ہاؤسز سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان کی ذاتی لمحات کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔