تازہ ترین ٹیکنالوجی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر، صارفین پریشانی کا شکار

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان بھر میں صارفین کو سست رفتارانٹرنیٹ کا سامنا،سائٹس تکنیکی خرابیوں کا شکارجس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہے۔
پاکستان بھر میں صارفین کو شدید سست روی و سروس میں رکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کے وجہ سے معمولات زندگی اور آن لائن کام متاثر ہو رہے ہیں۔ مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز، بشمول نیٹیل اور پی ٹی سی ایل، نے کنیکٹیویٹی کے مسئلے کی تصدیق کر دی ہے۔

نیٹیل کے ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کی جانب سے صارفین کو ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسئلہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے رونما ہوا ہے جن میں بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک میں رکاوٹ نیز کچھ آن لائن سروسز کی معطلی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کی مختلف ایپلیکیشنز، جیسے آؤٹ لک اور ون ڈرائیو بھی پاکستان بھر میں متاثر ہوئی ہیں۔ کلاؤڈفلیئر کے جانب سے چلنے والی کئی ویب سائٹس و ایپلیکیشنز مکمل طور پر بند یا سست روی کا شکار ہے۔ ملک کی دوسری انٹرنیٹ کمپنیوں نے بھی اس نوعیت کے مسائل کی تصدیق کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک ادارے تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ پھیلا ہوا ہے۔انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور متاثرہ کمپنیوں کی ٹیمیں مسئلے کی تشخیص نیز جلد بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔ تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بحالی کب ہو گی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبر و+ تحمل سے کام لیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے