تازہ ترین ٹیکنالوجی

اے آئی کی ترقی کتنی خطرناک، ماہرین نے خبردار کر دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جبکہ اس کی حفاظت اور کنٹرول کے لیے درکار سائنسی فہم اور نظام اتنی تیزی سے تیار نہیں ہو رہے، اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال معاشرے، معیشت اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی ترقی اب محض ایک سائنسی کامیابی نہیں رہی بلکہ یہ انسانی معاشرے کے مستقبل سے جڑا ایک سنجیدہ معاملہ بنتی جا رہی ہے، دی گارجین کے مطابق ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اے آئی جس رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے، انسان شاید اس کے خطرات کو سمجھنے اور قابو میں رکھنے کے لیے مطلوبہ وقت حاصل نہ کر سکے۔ جدید اے آئی نظام اب ایسے کام انجام دینے لگے ہیں جو پہلے صرف ماہر انسان ہی کر سکتے تھے، تحقیق، تجزیہ، منصوبہ بندی اور تکنیکی فیصلے جیسے شعبوں میں مشینیں نہ صرف تیز ہو رہی ہیں بلکہ کئی معاملات میں زیادہ مؤثر اور کم خرچ ثابت ہو رہی ہیں۔خدشہ یہ ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو چند ہی برسوں میں معاشی طور پر اہم کاموں کی بڑی ذمہ داری انسانوں کے بجائے مشینوں کے پاس چلی جائے گی،اصل مسئلہ یہ نہیں کہ اے آئی طاقتور ہو رہی ہے، بلکہ یہ ہے کہ اس طاقت کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کا علم اتنی تیزی سے ترقی نہیں کر پا رہا۔ حکومتیں اور ادارے اکثر یہ فرض کر لیتے ہیں کہ جدید نظام خودبخود درست فیصلے کریں گے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی مکمل جانچ اور اعتماد کے لیے درکار سائنسی بنیاد ابھی کمزور ہے۔ معاشی دباؤ کے باعث نئی ٹیکنالوجی کو جلد از جلد استعمال میں لایا جا رہا ہے، جبکہ حفاظتی پہلو پیچھے رہ جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے