تازہ ترین کھیل

بابر اعظم پر کالا جادو ؟مذہبی سکالر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی حالیہ خراب فارم پر ایک مذہبی اسکالر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عالمِ دین نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ ’’کالا جادو‘‘ ہے۔سری لنکا اور بھارت میں جاری ایونٹ کے دوران بابر اعظم اپنی روایتی فارم بحال کرنے میں ناکام دکھائی دیے، پانچ اننگز میں وہ صرف 91 رنز بنا سکے ہیں اور ان کی اوسط 22.75 رہی ہے، سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 24 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز پر بھی تنقید کی گئی، جہاں ان کا اسٹرائیک ریٹ 104.17 رہا، ناقدین کے مطابق سست بیٹنگ کے باعث ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا، ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بابر کا اسٹرائیک ریٹ، جو ورلڈ کپ مقابلوں میں 90 سے کم رہا ہے، ٹیم کی موجودہ حکمتِ عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بابر اعظم کی بگ بیش لیگ میں Sydney Sixers کے ساتھ پہلی شرکت بھی خاصی متاثر کن ثابت نہ ہو سکی، 11 میچز میں انہوں نے 202 رنز 22.44 کی اوسط سے بنائے جبکہ 103.06 کا اسٹرائیک ریٹ اس سیزن میں 200 سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سب سے کم رہا، آٹھ اننگز میں وہ 15 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بابر اعظم 2022 کے بعد سنچری اسکور نہیں کر سکے اور 2024 میں ان کی اوسط 18.5 رہی، کبھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ایک بیٹر رہنے والے بابر اب آئی سی سی رینکنگ میں 31ویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ کچھ حلقے اب بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ کم بیک کریں گے، تاہم سابق کپتان راشد لطیف نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اب اس فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے