(اردو ایکسپریس) پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق کے لئے نیلامی کی شاندار تقریب میں بولی بڑھ کر 2 ارب 45کروڑ روپے تک پہنچی اور ملتان سلطانز دو ارب پینتالیس کروڑ روپے میں بِک گئی۔ ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق خرید لئے۔ ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے بولی ایک ارب 82 کروڑ روپے سے شروع کروائی تھی۔ دو ارب پچیس کروڑ روپے کی بولی پارٹیکل ایگنائیٹرز نے لگائی. اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ٹائم آؤٹ ہوا اور اس کے بعد پارٹیکل ایگنائیٹرز کی طرف سے بولی بڑھا کر 30 کروڑ ہو گئی۔ اس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے یک مشت پانچ کروڑ روپے برھا کر 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے 245 کروڑ روپے بولی لگا دی۔ اس بولی کے آنے کے بعد سی ڈی وینچرز کی طرف سے پانچ منٹ کا ٹائم آؤٹ لیا گیا۔ یہ وقت گزرنے کے بعد سی ڈی وینچرز نے مزید بولی نہیں دی اور ٹیم 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام ہو گئی۔