تازہ ترین کھیل

بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے کرکٹ شائقین نے حکومت کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

اتوار کو پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

 

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

 

پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے