تازہ ترین کھیل

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ،15 رکنی قومی سکواڈکا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی،قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔ وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجيحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔ قومی ویمن ٹیم کے سکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سہیل شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر کے نام ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے