پاکستان تازہ ترین

نالہ لئی کی لائیو مانیٹرنگ شروع ،9 حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹا ل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پی ڈی ایم اے پنجاب نے نالہ لئی کی لائیو مانیٹرنگ شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے تعاون سے نالہ لئی کی لائیو مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا ۔پوٹھوہار ریجن میں نالہ لئی اور دیگر حساس مقامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کےمطابق لائیو مانیٹرنگ سے نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔نالہ لئی کے 9 حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹا ل کر دئیے گئے ہیں۔ براہ راست مانیٹرنگ سے نالہ لئی میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔نالہ لئی میں نہانے والوں کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کارروائی کی جائے گی ۔شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے