پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزیر کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی جانب سے چنیوٹ میں جشن آزادی پر پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا گیا۔ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے عوام کےلیےجشنِ آزادی پر انوکھا تحفہ دیتے ہوئے پاکستانی پرچم لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول دیا۔ چنیوٹ میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک موٹرسائیکل سواروں کو فی کس 5 لیٹرمفت پیٹرول فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر قیصر شیخ نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے عوام کو آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دےرہا ہوں انہوں نے کہا کہ 16اگست کوصبح 10بجےسے شام7 تک رکشہ ڈرائیوروں کو مفت پیٹرول دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے