(اردو ایکسپریس) دیر لوئر کے علاقے میدان نامباتی میں ایک ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور میڈیکل عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں تیمرگرہ اور لعل قلعہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔