(اردو ایکسپریس) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے حکومتِ پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں حکومتی کارکردگی اور قیادت پر عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 65 فیصد شہریوں نے پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا، کارکردگی کے حوالے سے 32 فیصد افراد نے اسے “آؤٹ اسٹینڈنگ” اور 31 فیصد نے “گڈ” قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی حامی نکلی، جبکہ 18 سے 40 سال کے 69 فیصد افراد نے مثبت رائے دی۔انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مریم نواز شریف کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سیاسی مقبولیت کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کو پنجاب میں 42 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے،سروے کے مطابق 56 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔عوامی ترجیحات میں “ستھرا پنجاب پروگرام” 33 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ وویمن ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن (30 فیصد)، پبلک ٹرانسپورٹ (29 فیصد) اور ایجوکیشن (27 فیصد) بھی نمایاں شعبے رہے، مزید برآں، 26 فیصد افراد نے امن و امان اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر میں بہتری کی نشاندہی کی۔ سروے میں 7 ہزار شہریوں کی رائے شامل کی گئی، جن میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد تھے، شرکاء میں 57 فیصد دیہی جبکہ 43 فیصد شہری علاقوں سے تعلق رکھتے تھے، نتائج کے مطابق 56 فیصد افراد نے سینی ٹیشن اور بلدیاتی خدمات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی پی او آر کے سروے میں صفائی کے نظام، صحت و تعلیم میں اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف، پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی جیسے امور پر بھی عوامی آراء کا جائزہ لیا گیا۔