پاکستان تازہ ترین

بینچ کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی، علیمہ خان کا دھرنے کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) 190 ملین پاؤنڈ کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بینچ کی عدم دستیابی پرکازلسٹ منسوخ کر دی گئی،چیف جسٹس نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی میں مصروف ہیں،انکی مصروفیت کی وجہ سے آج کی لسٹ کینسل ہوئی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہردھرنا دینےکا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاآج بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےالقادرکیس کی سماعت تھی،مختلف علاقوں سےلوگ ہائیکورٹ پہنچ رہےتھے،سماعت کی اگلی تاریخ دینے تک ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے