(اردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کی عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس کے تحت کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کافیصلہ کیاگیاہے، ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کوبھی 20 لیٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔
وزیر اعلی مریم نوازکاکہناہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا ۔وزیراعظم شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عمل آمد کا آغازہوگیاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لئے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیاہے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیرا عظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دے کر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی،انہوںنے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا شدید عالمی معاشی بحران کا شکار ہے، پاکستان درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے جنگ کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، وعدہ ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔