پاکستان تازہ ترین

پنجاب کی ترقی کیلئے 1 کھرب 22 ارب کا منصوبہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب حکومت نے صوبے کی معاشی بحالی اور صنعتی ترقی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کا جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اقتصادی ماہرین اور محکمہ خزانہ نے یہ رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔ منصوبے میں صنعتی سپر کلسٹرز کے قیام کے لیے 20 ارب، جنوبی پنجاب کے صنعتی فروغ کے لیے 25 ارب شامل ہیں ۔ دوسری طرف زرعی پیداوار بڑھانے اور سمارٹ فارمنگ کے لیے 25 ارب روپے کی تجویز شامل ہے۔ موجودہ صنعتی کلسٹرز کو برآمدی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے، سکلز ڈویلپمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرامز کے لیے 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی تجویز کی گئی ہے۔ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر اصلاحات کے لیے 30–30 ارب روپے، ایگری پروسیسنگ صنعت کے لیے 20 ارب، اور پنجاب انفراسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، طویل المدتی سرمایہ کاری اور سپیشل سیونگ کے لیے 700 ارب روپے کے فنڈز بھی شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے سے صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے