پاکستان تازہ ترین

مریم نواز نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چیف منسٹر مریم نواز نے اپنے تمام وزرا کی گاڑیوں کے لئے سرکاری پٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند کروا دی ہے۔ مریم نواز شریف نے یہ اقدام ملک میں فیول کی قلت اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کا بوجھ عوام کے خزانے پر پڑنے سے بچانے کے لئے کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ۔ سرکاری افسروں کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی جبکہ وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ناگزیر سیکورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسرکے ہمراہ ہوگی،سرکاری دفاتر میں "ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئےگا ۔ سکول،کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے