پاکستان تازہ ترین

اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے،ہماری حمایت اور دعائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں:

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پاک، افغان جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔ہماری حمایت اور دعائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔

 

پاک، افغان کشیدگی کے تناظر میں ایک پر جاری پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ ہم جہاں تک بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن ان کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان شاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی، ہماری حمایت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے