(اُردو ایکسپریس) سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے سکول جانے والی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق 5سالہ نائلہ قریب واقع گورنمنٹ سکول آسیانوالہ جا رہی تھی ،محلے دار ناصر نے نائلہ پر اپنا کتا چھوڑ دیا ۔ پولیس کے مطابق کتے نے طالبہ کو دائیں ٹانگ پر بری طرح کاٹ لیا، طالبہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کتے کے مالک ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یادرہے کہ ملزم ناصر کے ساتھ تین روز قبل متاثرہ طالبہ کے والد کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔