پاکستان تازہ ترین

دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے